وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا یونیورسٹی کیمپس میںامن وامان کی صورتحال پر تشیویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت اور قائد اعظم یونیورسٹی کے پرو چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی کیمپس میں امن وامان کی صورتحال پر تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون کے مطابق ایکشن لیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے جمعرات کو وفاقی …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت اور قائد اعظم یونیورسٹی کے پرو چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی کیمپس میں امن وامان کی صورتحال پر تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون کے مطابق ایکشن لیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور قائد اعظم یونیورسٹی کے پروچانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جاری ہڑتال کی وجہ سے پیدا ہونے والی یونیورسٹی میں صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کیمپس میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے قانونی چارہ جوئی کریں۔

مزید خبریں