ویانا۔ 15 مارچ (اے پی پی)سیکریٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کا انتہائی ذمہ دارملک ہے، وسائل اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت کے باوجودپاکستان نے منشیات کے خلاف جہاد میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کے ثمرات نہ صرف مقامی بلکہ دنیابھر کے ممالک تک پہنچ رہے ہیں،پاکستانی معاشرے میں منشیات کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور حکومت پاکستان …
سیکریٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود کا کمیشن آن نارکوٹکس ڈرگز کے سالانہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
ویانا۔ 15 مارچ (اے پی پی)سیکریٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کا انتہائی ذمہ دارملک ہے، وسائل اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت کے باوجودپاکستان نے منشیات کے خلاف جہاد میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کے ثمرات نہ صرف مقامی بلکہ دنیابھر کے ممالک تک پہنچ رہے ہیں،پاکستانی معاشرے میں منشیات کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور حکومت پاکستان منشیات کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ پڑوسی ملک میں منشیات کی پیداوار میں 2017میں 87%اضافہ ہوا ہے۔ وہ کمیشن آن نارکوٹکس ڈرگز کے سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے پڑوسی ملک میں پوست کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور اس سے منسلک خطرات پر بھی روشنی ڈالی۔ سیکریٹری انسداد منشیات اقبال محمود نے اجلاس میں مزید بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ سال مختلف کارروائیوں میں 400ٹن سے زیادہ منشیات برآمد کیں جن میں بین الااقوامی حوالے سے بہت اہم کیسیزبھی کثیر تعداد میں شامل ہیں۔








