اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی، توانائی اور معیشت کے بحرانوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور علم کے شعبہ میں بھی بنیادی اقدامات کئے ہیں جن کے آنے والے وقت میں اثرات سامنے آئیں گے، پاکستان اب ٹیک آف پوزیشن میں ہے، مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، 2013ءمیں جس ملک کو دنیا کا …
حکومت نے دہشت گردی، توانائی اور معیشت کے بحرانوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور علم کے شعبہ میں بھی بنیادی اقدامات کئے ہیں ، پروفیسر احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی، توانائی اور معیشت کے بحرانوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور علم کے شعبہ میں بھی بنیادی اقدامات کئے ہیں جن کے آنے والے وقت میں اثرات سامنے آئیں گے، پاکستان اب ٹیک آف پوزیشن میں ہے، مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، 2013ءمیں جس ملک کو دنیا کا خطرناک ملک قرار دیا جا رہا تھا آج ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کہا جا رہا ہے، دنیا ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے، پسماندہ علاقوں میں بھی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولے، ہر نوجوان کو لیپ ٹاپ دیا جائے گا کیونکہ تعلیم کیلئے یا ناگزیر ہے، ہمیں دنیا کی دوسری قوموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی ضرورت ہے، مستقبل کے تقاضوں اور چیلنجوں کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ جمعہ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں نیشنل سینٹر آف آرٹیفشل انٹیلیجنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسری قوموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی ضرورت ہے، یہ تغیّر اور جدت کا دور ہے۔








