اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) کتابوں کی دنیا کو آباد رہنا چاہیے اور اس سلسلے میں والدین، طلبہ، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارا نظریاتی پس منظر کتاب سے جڑا ہوا ہے۔ کتاب سے تعلق قائم رکھنے کے لیے ہر گھر میں ایک خوبصورت بک شیلف قائم کیا جانا چاہیے۔ نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی فروغ کتب بینی اور عادات مطالعہ …
کتابوں کی دنیا کو آباد رہنا چاہیے اور اس سلسلے میں والدین، طلبہ، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) کتابوں کی دنیا کو آباد رہنا چاہیے اور اس سلسلے میں والدین، طلبہ، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارا نظریاتی پس منظر کتاب سے جڑا ہوا ہے۔ کتاب سے تعلق قائم رکھنے کے لیے ہر گھر میں ایک خوبصورت بک شیلف قائم کیا جانا چاہیے۔ نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی فروغ کتب بینی اور عادات مطالعہ کے فروغ کے لیے کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ دو سال قبل جو ”شہرِ کتاب“ قائم کیا گیا تھا آج اس میں ”ریڈنگ روم“ اور ”کتاب کیفے“ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام ایف سیون مرکز میں منعقدہ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کتاب میں یہ دونوں خوبصورت اضافے شائقینِ کتب کے تعاون اور پذیرائی سے آباد ہوں گے۔ قبل ازیں عرفان صدیقی تقریب میں تشریف لائے تو این بی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ان کا خیرمقدم کیا۔ معزز مہمان نے ”کتاب کیفے“ کی نقاب کشائی کی جبکہ فیتہ کاٹ کر این بی ایف ریڈنگ روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج مشینی کتاب کا چیلنج موجود ہے مگر حوصلہ افزاءپہلو یہ ہے کہ نئی کتابیں چھپ رہی ہیں، فروخت ہو رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں۔








