ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈلسٹ مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل ہے

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ایئر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا۔ 23 دسمبر 1962ءکو جنم لینے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983ءمیں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ایئر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا۔ 23 دسمبر 1962ءکو جنم لینے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983ءمیں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ، F-16 کی دو ایئر بیسسز اور ریجنل ایئر کمانڈ کی کمانڈ کی۔ آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمبیٹ کمانڈر سکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن، ایئر وار کالج فیصل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ چیف آف دی ایئر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنز) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ آج کل ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (سپورٹ) اور ڈائریکٹر جنرل ایئر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں