اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیرسردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نہ صرف پاکستان، ایشیا بلکہ ترقی پذیر ممالک میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کا ایک شاندار ادارہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ےہ ادارہ مستقبل میں یونیورسٹی میں تبدیل ہو جائے گا۔ چوہدری محمد اختر یتیم بچوں کا درد محسوس …
صدر آزاد جموں و کشمیرسردار محمد مسعود خان کا کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور مسٹ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیرسردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نہ صرف پاکستان، ایشیا بلکہ ترقی پذیر ممالک میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کا ایک شاندار ادارہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ےہ ادارہ مستقبل میں یونیورسٹی میں تبدیل ہو جائے گا۔ چوہدری محمد اختر یتیم بچوں کا درد محسوس کرکے جو عظیم انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ عبادت سے کم نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کا واحد یتیم لوگوں کا ملک ہے جہاں بھارت کی درندہ صفت افواج آئے روز نوجوانوں سمیت نہتے کشمیریوں کو بے دریغ شہید کر رہی ہے۔ نوجوان ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے بھارت کا چہرہ بے نقاب کرکے کشمیری بھائیوں کی سیاسی و سفارتی سطح پر امداد کریں تاکہ تحریک آزادی کشمیر میں ان کا بھی رول شامل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور مسٹ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔








