وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی صحافیوں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہت بہتر ہے، جی ڈی پی کی شرح نمو میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کم رکھنے کی پالیسی برقرار رہے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ وہ جمعہ کو یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کر رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہت بہتر ہے، جی ڈی پی کی شرح نمو میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کم رکھنے کی پالیسی برقرار رہے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ وہ جمعہ کو یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کر رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج معیشت کی حالت بہت بہتر ہے، جی ڈی پی کی شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 6 فیصد ہو جائے گی جبکہ مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے کم رہے گی جو معاشی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 فیصد کی شرح نمو پچھلے 10 سال کی بلند ترین شرح ہو گی، ایف بی آر کے ریونیو کی وصولی بھی ہدف کے مطابق ہو رہی ہے اس لئے ہمیں آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ بنانے میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہو گی۔

مزید خبریں