اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) یونیسکو کے ہیڈکوارٹر پیرس میں موسم بہار کا فیسٹیول نوروز جوش و خروش سے منایا گیا۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر اور یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب معین الحق نے فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان سمیت افغانستان، آذربائیجان، بھارت، عراق، ایران، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، ترکی اور ازبکستان فیسٹول کے میزبان ممالک تھے۔ فیسٹیول میں میزبان ملکوں سے تعلق …
یونیسکو کے ہیڈکوارٹر پیرس میں موسم بہار کا فیسٹیول نوروز جوش و خروش سے منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) یونیسکو کے ہیڈکوارٹر پیرس میں موسم بہار کا فیسٹیول نوروز جوش و خروش سے منایا گیا۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر اور یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب معین الحق نے فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان سمیت افغانستان، آذربائیجان، بھارت، عراق، ایران، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، ترکی اور ازبکستان فیسٹول کے میزبان ممالک تھے۔ فیسٹیول میں میزبان ملکوں سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم شہریوں سمیت سفارتکاروں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے دوران مہمانوں کا شریک ممالک کے مختلف روایتی کھانوں سے خاطر تواضع کی گئی جبکہ اس موقع پر مختلف ملکوں کے کلچرل پرفارمنس سے مہمان لطف اندوز ہوئے۔








