چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا سینئر آفیسرز لیڈر شپ کورس کے شرکاءسے کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ادارہ جاتی اہداف کے تعین میں جدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سٹرٹیجک اداروں کی اعلیٰ قیادت کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات سٹرٹیجک آرگنائزیشنز کی اعلیٰ قیادت اور سینئر آفیسرز لیڈر شپ کورس کے شرکاءسے کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ادارہ جاتی اہداف کے تعین میں جدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سٹرٹیجک اداروں کی اعلیٰ قیادت کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات سٹرٹیجک آرگنائزیشنز کی اعلیٰ قیادت اور سینئر آفیسرز لیڈر شپ کورس کے شرکاءسے کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ کورس پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نے سٹرٹیجک اداروں کی اعلیٰ قیادت کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے سٹرٹیجک قیادت کی خوبیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک سٹرٹیجک لیڈر نہ صرف تزویراتی سمت کا حامل ہوتا ہے بلکہ تزویراتی دباﺅ کو بھی بروئے کار لاتا ہے۔

مزید خبریں