پاکستان میں تعینات مختلف ملکوںکے ہائی کمشنرز و سفیروں کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) نسٹ کی جانب سے دنیا بھر میں ہائیر ایجوکیشن اداروں کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقاتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلہ میں پاکستان میں تعینات بھارت، جاپان، نیپال، نائجیریا، جنوبی کوریا، سوڈان اور ویت نام کے ہائی کمشنرز و سفیروں نے جمعہ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا۔ ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) نسٹ کی جانب سے دنیا بھر میں ہائیر ایجوکیشن اداروں کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقاتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلہ میں پاکستان میں تعینات بھارت، جاپان، نیپال، نائجیریا، جنوبی کوریا، سوڈان اور ویت نام کے ہائی کمشنرز و سفیروں نے جمعہ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا۔ ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے یونیورسٹی آمد پر غیر ملکی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ مہمانوں کو قومی و بین الاقوامی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نسٹ، انڈر گریجویٹ و گریجویٹ پروگرامز، جدید ترین ریسرچ سہولتوں اور ریسرچ و ڈویلپمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ غیر ملکی مہمانوں نے انتہائی مختصر وقت میں نسٹ کی ہائیر ایجوکیشن اور تحقیق میں پیشرفت کو سراہا۔ ریکٹر نے مہمانوں کو نسٹ میں دستیاب ریسرچ، طلباءکے تبادلہ پروگرام اور ڈگری پروگرام میں تعاون کے مواقع سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں