اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کے خلاف موضع چانڈیہ میں تقریباً 2425 کنال زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجد علی …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کے خلاف موضع چانڈیہ میں تقریباً 2425 کنال زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجد علی خان کے خلاف کورگ کنال پراجیکٹ کا مبینہ طور پر غیر قانونی ٹھیکہ دینے اور شیشم کے درختوں کی فروخت اور کٹائی کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے سپیشل اسسٹنٹ پہلاج مل اور امتیاز ملاح کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت منظور وسان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔








