وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ڈائریکٹر جنرل وارنر لی پیچ اور سنٹرل ویسٹ ایشیئن ڈیپارٹمنٹ کے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل اے ڈی بی لی پیچ پاکستان میں اے ڈی بی کے آپریشنز کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور انہوں نے نجکاری کے وفاقی وزیر کی جانب …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ڈائریکٹر جنرل وارنر لی پیچ اور سنٹرل ویسٹ ایشیئن ڈیپارٹمنٹ کے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل اے ڈی بی لی پیچ پاکستان میں اے ڈی بی کے آپریشنز کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور انہوں نے نجکاری کے وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز اور قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) سمیت خسارہ میں چلنے والے دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل کو پاکستان سٹیل ملز سمیت خسارہ میں چلنے والے دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ اداروں کی نجکاری آسان کام نہیں ہے کیونکہ اس حوالہ سے مختلف مسائل درپیش ہیں۔

مزید خبریں