واشنگٹن میں ویمن فارن پالیسی گروپ کے زیر انتظام پاکستانی سفارتخانہ میں ”ایمبیسی سیریز“ پروگرام کے تحت تقریب منعقد

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) واشنگٹن میں ویمن فارن پالیسی گروپ (ڈبلیو ایف پی جی) کے زیر انتظام پاکستانی سفارتخانہ میں ”ایمبیسی سیریز“ پروگرام کے تحت تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) واشنگٹن میں ویمن فارن پالیسی گروپ (ڈبلیو ایف پی جی) کے زیر انتظام پاکستانی سفارتخانہ میں ”ایمبیسی سیریز“ پروگرام کے تحت تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی اور سیکورٹی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور یہ امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مقصد بھی ہے۔انہوں نے پاک امریکہ طویل باہمی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان میں وسعت اور گہرائی ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو برقرار رکھنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان کے حوالے سے نقطہ نظر میں بعض اختلاف ہو سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایف بی جی کی جانب سے سفارتکار کیتھرین رسل نے تقریب کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعزاز چوہدری نے پاکستان کی اندرونی، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔

مزید خبریں