راولپنڈی۔17 مارچ (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کے خلاف سازش کو غیور مسلم لیگی کارکن ناکام بنا دیں گے۔ ووٹ کو عزت دو ہمارا منشور ہو گا جس کا مقصد عوام کا حق حکمرانی بحال کرنا ہے۔کشمیریوں کی تقدیر پاکستان سے وابستہ ہے، ہمارا مستقبل پاکستان کے ساتھ …
آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم محمد فاروق حیدر کا این اے 55 راولپنڈی میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی۔17 مارچ (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کے خلاف سازش کو غیور مسلم لیگی کارکن ناکام بنا دیں گے۔ ووٹ کو عزت دو ہمارا منشور ہو گا جس کا مقصد عوام کا حق حکمرانی بحال کرنا ہے۔کشمیریوں کی تقدیر پاکستان سے وابستہ ہے، ہمارا مستقبل پاکستان کے ساتھ جڑا ہے۔ وزیراعظم نے این اے 55 راولپنڈی میں سید مختار حسین گیلانی کی جانب سے منعقدہ ایک با وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ این اے 55 کے بہادر مسلم لیگی شیخ رشید کی حرکات کا بد لہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے لیں گے۔








