گوجرانوالہ۔17 مارچ(اے پی پی ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وکالت سب سے مقدس اور باوقار پیشہ ہے ،کوئی عہدہ یا مقام اس پیشے کا نعم البدل نہیں ہوسکتا‘ میری شناخت کالا کوٹ ہے اور مجھے ایک وکیل ہونے پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر قانون محمود …
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ سے خطاب

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔17 مارچ(اے پی پی ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وکالت سب سے مقدس اور باوقار پیشہ ہے ،کوئی عہدہ یا مقام اس پیشے کا نعم البدل نہیں ہوسکتا‘ میری شناخت کالا کوٹ ہے اور مجھے ایک وکیل ہونے پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک‘ صدر بار نور محمد مرزا‘ سیکرٹری بار ظہیر احمد چیمہ‘ ایڈیشنل سیشن جج سید انجم رضا‘ سینئر سول جج شفاقت علی‘ ممبران صوبائی اسمبلی عبدالرﺅف مغل‘ محمد توفیق بٹ‘ میئر شیخ ثروت اکرام‘ ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد‘ صدرچیمبر آف کامرس میاں عامر عزیز‘ وائس چیئرمین ضلع کونسل اعجاز احمد پرویا‘ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) مستنصر حسین گوندل‘ چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی قاری زاہد سلیم‘ دیگر علماءاکرام‘وکلاءاور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ،








