وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ‘ منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے کی جیو اکنامکس میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان ایک صنعتی پاور بن سکتا ہے اور اس حوالے سے مرکز بھی بن سکتا ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک …

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ‘ منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے کی جیو اکنامکس میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان ایک صنعتی پاور بن سکتا ہے اور اس حوالے سے مرکز بھی بن سکتا ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سے سوشل انفراسٹرکچر، صنعت اور دیگر حوالوں سے انرجی انڈسٹریل کو آپریشن اور زراعت میں ترقی، سی پیک کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، صنعت بند ہو رہی ہے، پورا معاشرہ بے چین تھا، سی پیک نے انرجی سیکٹر کو ترجیح دی اور حکومت نے ملک میں امن پر بھی بھرپور توجہ دی اور اب سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی لے رہے ہیں، تھر میں پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جو ہمیں توانائی کی دولت سے مالا مال کرے گا

مزید خبریں