اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور بالائی فاٹا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، ژوب، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں مطلع جزوی ابرآلود …
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور بالائی فاٹا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، ژوب، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پرہلکی بارش کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ اتوار کو ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق استور میں درجی حرارت منفی03، کالام اور سکردو میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








