وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اتوار کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، ترقیاتی منصوبوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک …

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اتوار کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، ترقیاتی منصوبوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا‘ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی-انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کئے اور کون جھوٹ بولتا رہا‘ ہم نے سڑکیں اور میٹروہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سکول ، کالج ، ہسپتال بھی بنانے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے‘ عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی ہم لا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں میگا پراجیکٹ سے ترقیاتی انقلاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اعزاز ہے‘ تمام ادارے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے مل جل کر کام کریں۔

مزید خبریں