موٹر وے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات مالکان کے حوالے کردیئے

راولپنڈی ۔ 19 مارچ (اے پی پی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شیخ عمر نے موٹر پولیس کو پیشہ وارانہ فرائض میں انہتائی ایماندار سے کام کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس اسی طرح ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنی فرائض سر انجام دیتی رہے تو جرائم کی شرح پر قابو پانا مشکل …

راولپنڈی ۔ 19 مارچ (اے پی پی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شیخ عمر نے موٹر پولیس کو پیشہ وارانہ فرائض میں انہتائی ایماندار سے کام کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس اسی طرح ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنی فرائض سر انجام دیتی رہے تو جرائم کی شرح پر قابو پانا مشکل نہیں ہوگا جبکہ عوام کا پولیس پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز موٹر وے پولیس نے 3 لاکھ40 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور چوری شدہ انگوٹھیاں مالکان کے حوالے کیں ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس نے دوران چیکنگ ایم ون پشاور موٹر وے پر ایک گاڑی کو روکا جس کے شیشیے کالے تھے تو دوران چیکنگ ڈرائیور نے اپنا تعلق سرکاری اہلکار بتایا جس کی جانچ پرتال کی گئی توملزم کا تعلق کسی بھی سرکاری ادارے سے ثابت نہ ہوا جس پر موٹر وے پولیس نے گاڑی میں موجود 5ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں