اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی طرف سے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان کے 503 زائرین کو ویزے کے عدم اجراءپر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین کا یہ دورہ 1976ءکے پاکستان اور بھارت کے مذہبی مقامات کی …
بھارت کی طرف سے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین کو ویزوں کا عدم اجرائ1973 ءکے دوطرفہ پروٹوکول اور مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے ، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی طرف سے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان کے 503 زائرین کو ویزے کے عدم اجراءپر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین کا یہ دورہ 1976ءکے پاکستان اور بھارت کے مذہبی مقامات کی زیارت سے متعلق پروٹوکول کے تحت آتا ہے اور ہر سال پاکستانی زائرین اس سلسلے میں اجمیر شریف جاتے ہیں لیکن پاکستانی زائرین کو عرس کی تقاریب میں شرکت کے موقع سے محروم کر دیا گیا ہے جو کہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ قبل ازیں جنوری میں پاکستان کے زائرین حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءکے عرس کی تقاریب میں بھی بھارت کی طرف سے ویزے کے عدم اجراءکی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے۔ 2017ءمیں پاکستان کی طرف سے خصوصی ٹرین بھجوانے کی پیشکش کے باوجود انڈیا نے تاخیری حربے اختیار کئے جس کی وجہ سے بھارت کے سکھ یاتری گرو ارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکے۔








