چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس، بدعنوان عناصر، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب لاہور میں ایک اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی اور تمام میگا کرپشن کیسز کے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو لاہور بیورو کی مجموعی کارکردگی اور میگا کرپشن کیسز کے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب لاہور میں ایک اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی اور تمام میگا کرپشن کیسز کے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو لاہور بیورو کی مجموعی کارکردگی اور میگا کرپشن کیسز کے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو ہدایت کی کہ بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم ان سے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی جائے۔

مزید خبریں