صوابی۔19مارچ (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں زرداری سے اتحاد کے بعد پی ٹی آئی وینٹی لیٹر پر آگئی ہے ، عمران نیازی کی سیاسی موت واقع ہوچکی ہے ،اب ان کی سیاست آکسیجن کے سہارے زندہ ہے ،عمران خان نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا اب انہیں خود دفن کردیا ،سینیٹ الیکشن میں سب سے بڑی شکست تحریک انصاف کو …
سینیٹ الیکشن میں زرداری سے اتحاد کے بعد پی ٹی آئی وینٹی لیٹر پر آگئی ہے‘انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
صوابی۔19مارچ (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں زرداری سے اتحاد کے بعد پی ٹی آئی وینٹی لیٹر پر آگئی ہے ، عمران نیازی کی سیاسی موت واقع ہوچکی ہے ،اب ان کی سیاست آکسیجن کے سہارے زندہ ہے ،عمران خان نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا اب انہیں خود دفن کردیا ،سینیٹ الیکشن میں سب سے بڑی شکست تحریک انصاف کو ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر و ایم پی اے شیراز خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیرمقام نے ایم پی اے شیراز خان سے ان کے چچا کی وفات پر تعزیت کی ،امیرمقام نے کہا کہ عمران خان اور زرداری کا گٹھ جوڑ ملک کو غیر مستحکم کرنے کےلئے ہیں ،دونوں کی سیاسی طور پر موت واقع ہوچکی ہے ،اب ان کی سیاست آکسیجن کے سہارے زندہ ہے ،عوام عمران خان اور زرداری کا اقتدار کے خواب کو زمین میں دفن کردینگے ،عمران خان نے اپنی پارٹی زرداری کو بیچ دی ہے ،امیرمقام نے کہا کہ نگران وزیراعظم کسی کا نہیں ہوگا بلکہ 18 ویں ترمیم کے بعد نگران وزیراعظم کا نام حکومت اور اپوزیشن فائنل کرے گی ،انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کےلئے حکومت اور اپوزیشن کو متفقہ طور پر فیصلہ کرنا چاہیے اگر متفقہ وزیراعظم نہ بنا تو اس میں ملک کا ہی نقصان ہوگا








