وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی کسی بھی صورت نجکاری نہیں کی جا رہی، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کی طرف سے اسمبلی میں اٹھایا گیا سوال حقائق کے منافی اور نجی کوریئر کمپنیوں کے پاکستان پوسٹ مخالف ایجنڈے کی تکمیل ہے، محکمہ ڈاک پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو تمام …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی کسی بھی صورت نجکاری نہیں کی جا رہی، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کی طرف سے اسمبلی میں اٹھایا گیا سوال حقائق کے منافی اور نجی کوریئر کمپنیوں کے پاکستان پوسٹ مخالف ایجنڈے کی تکمیل ہے، محکمہ ڈاک پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو تمام حقائق سے آگاہ کرے گا، وزارت پوسٹل سروسز وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، نجی شراکت داری کو نجکاری کا رنگ دینا محکمہ کو منافع بخش ادارہ بنانے کے اصلاحاتی پروگرام کے منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پوسٹل سٹاف کالج ای سی او ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔