چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کا کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی)اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ طلباءکو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے، اساتذہ کی تربیت کےلئے کئی پروگرام شروع کئے گئے ہیں، 2025ءتک جامعات میں 40 فیصد اساتذہ پی ایچ ڈی ہوں گے۔ اعلیٰ تعلےمی کمےشن نے پےر کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی)اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ طلباءکو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے، اساتذہ کی تربیت کےلئے کئی پروگرام شروع کئے گئے ہیں، 2025ءتک جامعات میں 40 فیصد اساتذہ پی ایچ ڈی ہوں گے۔ اعلیٰ تعلےمی کمےشن نے پےر کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں پےشہ وارانہ ترقی سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ مےں 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقرےب کا انعقاد کےا۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمود الحسن بٹ نے اس موقع پرکلیدی خطاب کیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، ایڈوائزر لرننگ انوویشن ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہین خان، ڈائریکٹر جنرل لرننگ انوویشن ہائر ایجوکیشن کمیشن فدا حسین، اساتذہ اور طلباءکی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ ڈاکٹر مختار احمد نے اپنے خطاب میں اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ طلباءکی اخلاقی تربیت کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے، اساتذہ طلباءکو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربےت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

مزید خبریں