بلوچستان حکومت گوادر کے لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، دوستین خان جمالدینی

گوادر/اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) گوادر بندرگاہ کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ضلع گوادر کے لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے چین کے تعاون سے گوادر میں پانی کو صاف اور محفوظ بنانے کے پلانٹ پر کام …

گوادر/اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) گوادر بندرگاہ کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ضلع گوادر کے لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے چین کے تعاون سے گوادر میں پانی کو صاف اور محفوظ بنانے کے پلانٹ پر کام شروع کیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ سے گوادر کے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ گیلن محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جاسکے گا۔
taa/hil/mrn 1034