ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے مقررین کا اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل (ڈی آر آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف جماعتوں نے نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات دور کرنے کے لئے صرف ایک ٹربیونل ناکافی ہے۔ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے اس حوالے سے اقدامات پر غور کرے۔ منگل کو مقامی ہوٹل …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل (ڈی آر آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف جماعتوں نے نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات دور کرنے کے لئے صرف ایک ٹربیونل ناکافی ہے۔ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے اس حوالے سے اقدامات پر غور کرے۔ منگل کو مقامی ہوٹل میں ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام انتخابی قانون 2017ءکی فعالیت کے حوالے سے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی آر آئی کے سربراہ حسن ناصر نے بریفنگ کے اغراض و مقاصد سے شرکاءکو آگاہ کیا۔