وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد بحال کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ آزاد کشمیر کو بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے خود کفالت کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ وہ منگل کو یہاں کشمیر ہاﺅس میں آزاد کشمیر کے قیمتی پتھروں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم …

اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد بحال کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ آزاد کشمیر کو بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے خود کفالت کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ وہ منگل کو یہاں کشمیر ہاﺅس میں آزاد کشمیر کے قیمتی پتھروں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ وزیر حکومت نورین عارف اور ناصر ڈار بھی تھے۔ نمائش کا اہتمام آزاد کشمیر معدنی و صنعتی ترقیاتی کارپوریشن نے کیا ہے۔ کشمیر ہاﺅس میں یہ نمائش دو روز تک جاری رہے گی۔