پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت اداروں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے،دانیال عزیز

اسلام آباد۔20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اداروں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نازیبا زبان کا استعمال کر رہے ہیں اور قومی اداروں کے احکامات …

اسلام آباد۔20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اداروں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نازیبا زبان کا استعمال کر رہے ہیں اور قومی اداروں کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کا احترام کرنے والی جماعت ہے اور ہماری قیادت بھی ہمیں اسی کا درس دیتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف قانون ہی کی بالادستی کے لیے ہماری قیادت نے عدالتی احکامات کا مانتے ہوئے فوری طور پر وزارت عظمیٰ کی کرسی بھی چھوڑ دی۔