آسٹریلیا نے سہ فریقی ویمنز ٹی 20 کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا

ممبئی ۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہ فریقی ویمنز ٹی 20 کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کردیا۔ 153 رنز کا ہدف آسٹریلوی ٹیم نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ بھارتی ٹیم کی اوپننگ بلے باز ماندھانا کے خوبصورت 67 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست …

ممبئی ۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہ فریقی ویمنز ٹی 20 کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کردیا۔ 153 رنز کا ہدف آسٹریلوی ٹیم نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ بھارتی ٹیم کی اوپننگ بلے باز ماندھانا کے خوبصورت 67 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ جمعرات کو ممبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے میگ لاننگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔