زمبابوے 2019ءورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر، یو اے ای نے میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 3 رنز سے شکست دی

ہرارے ۔ 22 مارچ (اے پی پی) زمبابوے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر ہو گئے، یہ 39 برس پہلا موقع ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی، زمبابوے نے آخری بار 1979ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ نہیں کھیلا تھا، متحدہ عرب امارات نے سپر سکس مرحلے کے آخری میچ میں میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس …

ہرارے ۔ 22 مارچ (اے پی پی) زمبابوے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر ہو گئے، یہ 39 برس پہلا موقع ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی، زمبابوے نے آخری بار 1979ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ نہیں کھیلا تھا، متحدہ عرب امارات نے سپر سکس مرحلے کے آخری میچ میں میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 3 رنز سے شکست دی، سین ولیمز کی 80 رنز کی عمدہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، محمد نوید نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعرات کو کھیلے گئے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، بارش کی وجہ سے یو اے ای کی اننگز کو ختم کر دیا گیا اور میزبان زمبابوے کو فتح کیلئے 40 اوورز میں 230 رنز کا ہدف ملا