کیپ ٹاﺅن ۔ 22 مارچ (اے پی پی)جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق انگلش بلے باز گراہم گوچ کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، آملہ نے گزشتہ روز کینگروز کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 31 رنز کی اننگز کھیل …
ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں گراہم گوچ کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا

مزید خبریں
کیپ ٹاﺅن ۔ 22 مارچ (اے پی پی)جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق انگلش بلے باز گراہم گوچ کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، آملہ نے گزشتہ روز کینگروز کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 31 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، گوچ نے 8900 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملہ نے 8908 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی 28 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔








