پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ دوسرا روز بارش سے متاثر، میزبان نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 229 رنز بنا کر مجموعی طور پر 171 رنز کی برتری حاصل کر لی

آکلینڈ ۔ 23 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش سے متاثر ہوا اور صرف 33 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، میزبان کیویز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا کر مجموعی طور پر 171 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کپتان کین …

آکلینڈ ۔ 23 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش سے متاثر ہوا اور صرف 33 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، میزبان کیویز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا کر مجموعی طور پر 171 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کپتان کین ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 102 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہنری نیکولز 49 اور بی جے واٹلنگ 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹیں لیں۔