کراچی ۔ 23 مارچ (اے پی پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سرویون رچرڈ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کےلئے کراچی پہنچ گئے سروین رچرڈ اہلیہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے جہاں وہ 25 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ کا فائنل دیکھیں گے۔کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وہاں موجود افراد نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وہ نجی …
سرویون رچرڈ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی پہنچ گئے ایئر پورٹ پر شاندار خیرمقدم

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 مارچ (اے پی پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سرویون رچرڈ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کےلئے کراچی پہنچ گئے سروین رچرڈ اہلیہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے جہاں وہ 25 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ کا فائنل دیکھیں گے۔کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وہاں موجود افراد نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وہ نجی ہوٹل روانہ ہوئے، سرویون رچرڈ کا کہنا ہے کہ وہ کراچی پہنچ کر بے حد خوش ہیں۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایلیمنیٹر راونڈ میں پشاور زلمی سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد غیرملکی کرکٹر واپس روانہ ہوگئے تھے تاہم ویوین رچرڈ ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لئے لاہور میں بھی قیام پزیر تھے۔








