کراچی ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں موسیقی کا رنگارنگ پروگرام پیش کیا گیا۔ میوزیکل پروگرام کے لئے انتہائی دیدہ زیب وسیع و عریض اسٹیج برقی قمقوں کی مدد سے تیار کیا گیا تھا جہاں مختلف گلوگاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ سب سے پہلے آئمہ بیگ نے …
پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں موسیقی کا رنگارنگ پروگرام کرکٹ کی بحالی اور طویل عرصے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی یہاں آمد پر کراچی کے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جے پی ڈومنی یہ کراچی کے شہریوں کے لئے بہت اہم موقع ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ڈرین سیمی

مزید خبریں
کراچی ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں موسیقی کا رنگارنگ پروگرام پیش کیا گیا۔ میوزیکل پروگرام کے لئے انتہائی دیدہ زیب وسیع و عریض اسٹیج برقی قمقوں کی مدد سے تیار کیا گیا تھا جہاں مختلف گلوگاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ سب سے پہلے آئمہ بیگ نے اپنے گروپ کے دیگر فنکاروں کے ہمراہ پرفارمنس پیش کی جسے تماشائیوں نے خوب سراہا۔ بعد ازاں فرحان سعید بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی اپنے گروپ کے ساتھ خوب پرفارمنس دی۔ اسی طرح شہزاد رائے نے بھی بہترین گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل موہ لئے۔ انہوںنے کراچی پر لکھے گئے گیت کو گا کر سماہ باندھ دیا۔ اس موقع پر جے پی ڈومنی کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔








