پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے مددگار ثابت ہو گا،نجم سیٹھی

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ کرکٹ نے پورے پاکستان کو متحد کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ کرکٹ نے پورے پاکستان کو متحد کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل پر ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوئی لیکن پی ایس ایل سے سب کما رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی چھٹی اور اس مرتبہ آنے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کی قیمت میں 55کروڑ کے قریب پیسے ملے، اب فاٹا، گلگت، فیصل آباد اور سیالکوٹ بھی لائن میں ہیں۔