انسداد منشیات ڈویژن کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے انسداد منشیات ڈویژن کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کورنگی ٹاﺅن کراچی میں سنگل …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے انسداد منشیات ڈویژن کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کورنگی ٹاﺅن کراچی میں سنگل مین بیرک کی تعمیر کے لئے 68 لاکھ، خیبر ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ 13 لاکھ، پسنی سٹیشن مےں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ 94 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں