چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کی ایس سی او سیکرٹریٹ بیجنگ میں پاکستانی کلچر ڈے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور ثقافتی بقائے باہمی اس کی بہترین مثال ہے۔یہ بات انہوں نے چین میں پاکستانی سفارتخانے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی مشترکہ میزبانی میں گزشتہ روز ایس سی او سیکرٹریٹ بیجنگ میں پاکستانی کلچر ڈے کے …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور ثقافتی بقائے باہمی اس کی بہترین مثال ہے۔یہ بات انہوں نے چین میں پاکستانی سفارتخانے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی مشترکہ میزبانی میں گزشتہ روز ایس سی او سیکرٹریٹ بیجنگ میں پاکستانی کلچر ڈے کے موقع پر کہی۔مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایس سی او راشد علیموف نے کہا کہ آج پاکستانی فنکاروںکی جانب سے فن کا مظاہرہ اس بات کی علامت ہے کہ موسیقی لوگوں کو قریب لاتی اور دنیا کو متحد کرتی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس قسم کی تقریبات سے ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی ڈائیلاگ کو وسیع کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں