اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے اور مسلم لیگ (ن) انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک میں جاری ترقی و خوشحالی کے میگا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رکاوٹوں …
مسلم لیگ (ن) انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی و خوشحالی کے جاری میگا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے اور مسلم لیگ (ن) انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک میں جاری ترقی و خوشحالی کے میگا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن 2013ءکے انتخابات کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ مستحکم ہے اور اس امر میں شک نہیں ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے یہ مقام محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق پچھلے پانچ سال میں خیبر تا کراچی پاکستان کے عوام کی بھرپور خدمت کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں سکیورٹی اور معیشت کے حوالہ سے ایک تباہ حال ملک ہمارے حوالے کیا گیا جس کو ہر شعبہ میں پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا تھا۔ انہوںنے کہا کہ ایسے حالات میں محمد نواز شریف نے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور معاشی بدحالی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور ہر آنے والے نئے دن کو پاکستان اور پاکستان کے عوام کےلئے بہترین سے بہترین تر بنایا۔








