صدر مملکت ممنون حسین سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کےلئے پارلیمنٹ کی مضبوطی ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات سینیٹ کے نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا سے ملاقات میں کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے انہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ صدر مملکت …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کےلئے پارلیمنٹ کی مضبوطی ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات سینیٹ کے نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا سے ملاقات میں کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے انہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کےلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے۔ صدر مملکت نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹیرین عوام کی فلاح و بہبود کےلئے قانون سازی کریں گے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔