اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ نے کابل اور اسلام آباد کو نشانہ بنانے والے تمام دہشت گردگروپوں کیخلاف کارروائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور حال ہی میں تاشقند کانفرنس میں پیش کردہ امن تجاویزکو مزید آگے لیجانے کی ضرورت ہے۔یہ اتفاق رائے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکی قائم مقام نائب …
پاکستان اور امریکا کا کابل اور اسلام آباد کو نشانہ بنانے والے تمام دہشت گردگروپوں کیخلاف کارروائی کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ نے کابل اور اسلام آباد کو نشانہ بنانے والے تمام دہشت گردگروپوں کیخلاف کارروائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور حال ہی میں تاشقند کانفرنس میں پیش کردہ امن تجاویزکو مزید آگے لیجانے کی ضرورت ہے۔یہ اتفاق رائے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکی قائم مقام نائب سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس جی ویلز کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی نائب سیکرٹری خارجہ کا دو طرفہ تعلقا ت کو مستحکم کرنے اور خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کی غرض سے رواں سال کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کا ز سر نو جائزہ لیا گیا اور علاقائی معاملات بالخصوص افغانستان کی صورتحال زیر بحث آئے۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے افغان صدر اشرف غنی اور حال ہی میں تاشقند کانفرنس میں پیش کردہ تجاویز کو آگے لیجانے کی ضرورت ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے میکنزم اور بارڈر منیجمنٹ کو مستحکم کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








