بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ایسڈ سرواﺅر فاﺅنڈیشن کے مابین تعاون کے معاہدے پر دستخط،

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور ایسڈ سرواﺅر فاﺅنڈیشن (اے ایس ایف) کے مابین پاکستان میں تیزاب گردی، جلائے جانے سے متعلق جرائم اور جنسی بنیاد پر تشدد کو کم کرنے کے حوالے سے تعاون کیلئے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس میں کے اے پی ریسرچ، تیزاب گردی اور جلائے جانے سے متعلق جرائم کے اثرات کی نگرانی، خواتین …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور ایسڈ سرواﺅر فاﺅنڈیشن (اے ایس ایف) کے مابین پاکستان میں تیزاب گردی، جلائے جانے سے متعلق جرائم اور جنسی بنیاد پر تشدد کو کم کرنے کے حوالے سے تعاون کیلئے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس میں کے اے پی ریسرچ، تیزاب گردی اور جلائے جانے سے متعلق جرائم کے اثرات کی نگرانی، خواتین اور لڑکیوں سے متعلق حقوق اور پالیسیاں شامل ہیں۔ اس میں تیزاب گردی اور جلائے جانے سے متعلق بل، خواتین اور لڑکیوں کے قوانین کے نفاذ اور سماجی تحریک کے ذریعے اس حوالے سے شواہد اکھٹا کرنے کی پالیسیاں بھی شامل ہیں۔ اس منصوبے کو یورپی کمیشن نے فنڈ کیا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے ہمیشہ سے ملک کی سب سے کمزور خواتین کیلئے اقدامات کرنے کی جانب توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لئے جنگ کا ایک اور قدم ہے، جو بی آئی ایس پی کی مستحقین کی بالخصوص اور پاکستانی خواتین کی بالعموم مدد کرے گی۔