اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ہائی کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کے ایک وفد نے حسن رضا پاشا اور جنرل سیکرٹری محترمہ حفظہ بخاری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن سے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دیگر نو منتخب عہدیداروں میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی شامل …
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ہائی کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کے وفدکی وفاقی وزیر انوشہ رحمن سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ہائی کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کے ایک وفد نے حسن رضا پاشا اور جنرل سیکرٹری محترمہ حفظہ بخاری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن سے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دیگر نو منتخب عہدیداروں میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی شامل تھے۔ انوشہ رحمن نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ روز مرہ بنیادوں پر عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے نظام انصاف میں وکلاءکا اہم کردار ہے اور مجھے ہمیشہ وکلاءبرادری کا حصہ ہونے پر فخر رہا ہے۔ انوشہ رحمن نے ملک میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے فروغ کے لئے ان کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوششوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر سطحوں پر اعتراف کیا گیا اور سپیکٹرم کی شفاف نیلامی کا ٹیلی کام پالیسی پر تین بین الاقوامی ایوارڈوں سے آئی سی ٹی برائے طالبات پروگرام پر عالمی کامیابی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔








