اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ کی سنگلاخ چھٹانوں سے نکل کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا جو تاریخ کا انمٹ باب رہے گا۔ تمام پاکستانی قوم کو ملالہ یوسفزئی پر فکر ہے، ملالہ کی امن اور زیر تعلیم کے لئے …
ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ کی سنگلاخ چھٹانوں سے نکل کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا جو تاریخ کا انمٹ باب رہے گا،انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ کی سنگلاخ چھٹانوں سے نکل کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا جو تاریخ کا انمٹ باب رہے گا۔ تمام پاکستانی قوم کو ملالہ یوسفزئی پر فکر ہے، ملالہ کی امن اور زیر تعلیم کے لئے خدمات قابل ستائش اور ناقابل فراموش ہیں، ملالہ کے والد ضیاءالدین نے بھی دہشت گردی کے مشکل ترین دور میں خوشحال پبلک سکول مینگورہ سے علم کا چراغ جلائے رکھا اور تعلیم کے فروغ میں کسی کے دباﺅ میں نہیں آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملالہ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر امیر مقام نے ملالہ یوسفزئی کو اپنے آبائی ضلع شانگلہ، سوات اور صوبائی دارالحکومت پشاور نے کی بھی دعوت دی۔








