مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کا غیر ملکی زرمبادلہ کمانے اور ملکی صنعتی ترقی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ٹیکس ری فنڈز اور ٹیکسٹائل یونٹس …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کا غیر ملکی زرمبادلہ کمانے اور ملکی صنعتی ترقی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ٹیکس ری فنڈز اور ٹیکسٹائل یونٹس کو گیس کی شفاف فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ری فنڈز کیسوں میں تیزی لانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکسٹائل مینو فیکچررز کا اہم مسئلہ ہے۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت کا غیر ملکی زرمبادلہ کمانے اور ملکی صنعتی ترقی میں اہم کردار ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گیس کی شفاف فراہمی اور جلد از جلد ٹیکس ری فنڈز کے معاملات پر غور کیا جارہا ہے۔