اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) قومی سلامتی بارے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصرخان جنجوعہ سے روسی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائرےکٹر جنرل روس سر گئی کررہے تھے اور اس وفد میں صدارتی انتظامیہ کے چیف کونسلر ولیدی مولو سٹوف شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ …
مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصرخان جنجوعہ سے روسی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) قومی سلامتی بارے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصرخان جنجوعہ سے روسی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائرےکٹر جنرل روس سر گئی کررہے تھے اور اس وفد میں صدارتی انتظامیہ کے چیف کونسلر ولیدی مولو سٹوف شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔ قومی سلامتی کے مشیر نے معزز مہمانوں کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔وفد کے اراکین نے کہا کہ روس پاکستان کو جنوبی ایشیاءبھر میں اپنا قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے اور تمام شعبہ جات میں مضبوط دوطرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی اداروں سمیت اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے لیے روسی حمایت کا ذکر کیا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور پاکستان کو اس ضمن میں ٹےکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز کیے ہیں اور ہم اس شعبہ میں مہارت کا تبادلہ چاہتے ہیں۔








