اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات اور وفاقی وزیر سینیٹر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی بہادر افواج نے بے پناہ قوت ارادی اور قربانیوں سے پاکستان کو محفوظ بنا دیا ہے، اب بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں بلا خوف وخطر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور یہاں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے دستیاب …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ہارون اختر خان کی جرمن سفیر مارٹن کوبلر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات اور وفاقی وزیر سینیٹر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی بہادر افواج نے بے پناہ قوت ارادی اور قربانیوں سے پاکستان کو محفوظ بنا دیا ہے، اب بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں بلا خوف وخطر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور یہاں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے دستیاب عمدہ مواقع اور سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہارفیڈرل ری پبلک آف جرمنی کے پاکستان میں سفیر مارٹن کوبلر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ ہارون اختر نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال میں واضح بہتری آنے کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں معاشی سر گرمیوں کو فروغ ملا ہے۔ جرمن سفیر مارٹن کو بلر نے کہا کہ ان کے ملک کے سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں اور کیش اینڈ کیری مارکیٹ سمیت کئی ایک شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کار وں کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل تک سوالیہ نشانات موجود تھے تاہم پچھلے چھ ماہ سے اس نقطہ نظر میں تبدیلی آئی ہے اوراب جرمنی میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے مواقع کا حامل ملک سمجھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جرمن سرمایہ کار یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔








