اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزارت عظمٰی ایک اہم ذمہ داری ہے جسے اپنی صلاحیت کے مطابق نبھا رہے ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات سے متعلق چہ میگوئیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ میرا بطور وزیراعظم پروٹوکول نہیں بلکہ یہ سیکیورٹی ہے اور یہ اس اہم عہدے کی ضرورت بھی ہے جس کو اب برداشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس عہدے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزارت عظمٰی ایک اہم ذمہ داری ہے جسے اپنی صلاحیت کے مطابق نبھا رہے ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات سے متعلق چہ میگوئیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ میرا بطور وزیراعظم پروٹوکول نہیں بلکہ یہ سیکیورٹی ہے اور یہ اس اہم عہدے کی ضرورت بھی ہے جس کو اب برداشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس عہدے پر آنے کے بعد زندگی اپنی نہیں رہتی بلکہ سیکیورٹی کے کنٹرول میں ہوتی ہے اور اسی طرح معاملات چلتے ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیوز ٹاک“ میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری وزارت عظمیٰ کے عہدے کی خواہش نہیں تھی لیکن اب مجھے یہ جو ذمہ داری ملی ہے اسے نبھانا ہے اور میں اپنی صلاحیت کے مطابق اسے بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے کوشاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین جج تو عوام ہی ہیں اور انہوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے لیکن چونکہ ہماری جماعت کا ایک مینڈیٹ تھا، منشور تھا اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوامی فلاحی منصوبوں اور پالیسیوں کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اسے آگے بڑھانے کی بات تھی جسے بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرے۔








