اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ہماری کامیابیاں ہمیں جمہوری پاکستان کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں ہماری مدد کرتی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے،دہشت گرد ہماری خودمختاری کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور کوئی بھی ملک اپنی علاقائی سالمیت پر حملوں کو نظر انداز نہیں کر …
دہشت گردی کی لعنت کیخلاف ہماری کامیابیاں ہمیں جمہوری پاکستان کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں ہماری مدد کرتی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ہماری کامیابیاں ہمیں جمہوری پاکستان کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں ہماری مدد کرتی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے،دہشت گرد ہماری خودمختاری کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور کوئی بھی ملک اپنی علاقائی سالمیت پر حملوں کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ہماری فورسز نے مادر وطن کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ملک کی خاطر مزید قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔جمعرات کو یہاں تین روزہ بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا نشانہ ہے،دہشت گرد ہماری خود مختاری کو ختم کرنا چاہتے ہیں کوئی بھی ملک اپنی علاقائی سالمیت پر حملوں کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کوجمہوری وژن دیا،قائد کا وژن ملک کے اندر اور باہر امن اور بھائی چارے کا تھا۔ملکی آئین جمہوری اصولوں کی مستحکم بنیادوں پر استوار ہے جبکہ دنیا کے تمام ملکوں بالخصوص ہمسایہ ممالک کیساتھ بھائی چارے پر مبنی اور پر امن تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔








