دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہے، وفاقی وزیر داخلہ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کردار ادا کیا، عالمی امن کیلئے پاکستانی قوم نے اپنی جان مال سب کچھ قربان کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے م¶ثر اقدامات …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کردار ادا کیا، عالمی امن کیلئے پاکستانی قوم نے اپنی جان مال سب کچھ قربان کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے م¶ثر اقدامات کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابی پر اس فورم کا انعقاد کیا گیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب گامزن ہے، ہم اس دنیا میں رہ رہے ہیں جس کا ہر ملک دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کردار ادا کیا، عالمی امن کیلئے پاکستانی قوم نے اپنی جان مال سب کچھ قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کیلئے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی تھا، پاکستان مشکلات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی سطح پر پرعزم رہا۔

مزید خبریں