وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان کی اپنے روسی ہم منصب جنرل سرگئی شواہگو سے ملاقات

اسلام آباد/ماسکو ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے اپنے روسی ہم منصب جنرل سرگئی شواہگو سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ یہ ملاقات روسی دارالحکومت میں ہونے والی ماسکو سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراءنے اتفاق کیا کہ پاکستان اور روس کے بین الاقوامی امور کے حوالے سے نقطہ نظر میں مماثلت پائی جاتی …

اسلام آباد/ماسکو ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے اپنے روسی ہم منصب جنرل سرگئی شواہگو سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ یہ ملاقات روسی دارالحکومت میں ہونے والی ماسکو سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراءنے اتفاق کیا کہ پاکستان اور روس کے بین الاقوامی امور کے حوالے سے نقطہ نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے خاص طور پر افغانستان میں پائیدار امن کے قیام، توانائی کی راہداری کے قیام اور پرتشدد شدت پسندی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام پر دونوں ممالک کا مو¿قف یکساں ہے۔ دونوں وزراءنے فوجی تعاون بارے پاک۔روس کے بے مثال معاہدہ میں ہونے والی مثبت پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دونوں وزراءنے بحری شعبہ میں مسلح افواج کے اہلکاروں کی تربیت اور مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں